نیویارک،نئی دہلی ، انقرہ (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4035354ہوگئیں،کیسز18کروڑ68لاکھ49ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 689 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 77 ہزار 747 کی حالت تشویش ناک جبکہ 17 کروڑ 9 لاکھ 2 ہزار 970 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پرجہاں ہلاکتیں622708ہو گئیںاور کیسز3کروڑ47لاکھ11ہزار416ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں407173ہو گئیں،کیسز3کروڑ7لاکھ95ہزار 716ہو گئے ۔۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 302 ہو چکیں جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 3 ہزار 687 رپورٹ ہوئے ۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 41 ہزار 501 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 57لاکھ 33 ہزار 218 ہو چکی ۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار 155 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 54 لاکھ 70 ہزار 764 ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 365 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 50 لاکھ 58 ہزار 93 ہو چکی ہے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 98 ہزار 148 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 46 لاکھ 27 ہزار 537 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 11 ہزار 731 زندگیاں نگِل چکا جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 44 لاکھ 71 ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے ۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 756 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 68 ہزار 491 ہو گئے۔سعودی عر ب میں کورونا سے کل اموات 7 ہزار 947 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 98 ہزار 906 تک جا پہنچی۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 92 ہزار 15 ہو چکی جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہیں۔