طالبان نے افغانستان کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا، امریکی میڈیا
کئی مقامات پر طالبان کو مذاحمت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا،ایک امریکی ویب سائٹ
واشنگٹن(ویب نیوز) امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا ۔ ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ طالبان نے حالیہ دنوں میں ڈرامائی کامیابیاں حاصل کی ہیں، کئی مقامات پر طالبان کو مذاحمت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا۔طالبان ملک کے بڑے حصے پر قابض ہوچکے ہیں، ملکی سکیورٹی کی صورت حال دن بدن بگڑتی جارہی ہے، صرف گذشتہ چھ روز میں طالبان نے 38 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے 53 فیصد اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے، اکثریتی اضلاع ملک کے شمالی علاقوں میں واقع ہیں۔حالیہ دنوں میں طالبان کئی اہم سرحدی علاقوں پر بھی اپنا کنٹرول قائم کرچکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 فیصد علاقوں پر قبضے کی جنگ جاری ہے جبکہ 18 فیصد علاقوں پر افغان حکومت کی عمل داری ہے۔