Members of Taliban political office Abdul Latif Mansoor (L), Shahabuddin Delawar (C) and Suhail Shaheen attend a news conference in Moscow, Russia July 9, 2021. REUTERS/Tatyana Makeyeva

افغانستان کے معاملات میں دوسرے ممالک مداخلت سے گریزکریں،روسی نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے ملاقات میں گفتگو

ماسکو (ویب ڈیسک)

افغان طالبان نے کہا ہے کہ ا فغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔شیخ شہاب الدین دلاور کی قیادت میں طالبان کا وفد مذاکرات کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچا اور روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی گئی۔طالبان نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی،افغانستان میں پیش قدمی روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے کیلئے خطرہ نہیں، ہم افغانستان میں پرامن تصفیہ کے خواہاں ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے۔افغان طالبان نے کہا کہ  افغانستان کے معاملات میں دوسرے ممالک مداخلت سے گریزکریں۔ماسکو میں روسی مندوب برائے افغانستان کو یقین دہانی کرائی گئی  کہ اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا،افغان طالبان نے غیر ملکی سفارتی عملہ کی حفاظت کی یقین دہانی بھی کرائی ۔  روسی مندوب نے کہا کہ تاجکستان کے اڈے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں