• قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • بھارت 7دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں پر ظلم ڈھارہا ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا
  •  افغا ن کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغانستان اپنے وعدے اور ذمہ داری پوری کرے،ممتاز زہرابلوچ کی ہفتہ وار بریفنگ

اسلام آباد(ویب  نیوز)

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر بھی کشمیریوں کی خواہشات کو تبدیل نہیں کرسکا، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغانستان اپنے وعدے اور ذمہ داری پوری کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت 7دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں پر ظلم ڈھارہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میں 2 اہم دورے ہوئے، متحدہ عرب امارات کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی نے 9 جولائی کو پاکستان کا دورہ کیا، رواں ہفتے کے آغاز پر او آئی سی میں پاکستان کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ نے توہین قرآن کے خلاف قرارد منظور کی، مارچ 2023 کے سیشن کے تناظر میں اس اجلاس میں مذہبی آزادیوں کے حقوق پر بحث کی گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس اجلاس میں توہین قرآن کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر زوردیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرابلوچ نے پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغان حکام کو یقینی بناناچاہیے کہ سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، افغانستان اپنے وعدے اور ذمہ داری پوری کرے۔ترجمان نے کہا کہ آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ 17 سے 19 جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگے، آذربائیجان کی طرف سے یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے بعد کیاجارہاہے، آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ پاکستان میں آئی ٹی ریلوے اور ایوی ایشن سے متعلق جائزہ لیں گے ۔ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید جان جکارتہ کے دورے پرہیں جہاں وہ ملائیشیا، ویتنام اور برطانیہ کے ہم منصب سے ملاقات کرینگے۔