Turk PresidentTurkish President Recep Tayyip Erdogan addresses a meeting of provincial election officials at the headquarters of his ruling Justice and Development (AK) Party in Ankara on January 29, 2019. (Photo by Adem ALTAN / AFP) (Photo credit should read ADEM ALTAN/AFP/Getty Images)

ترک صدر طیب اردگان نے 10 لاکھ بے گھر افراد کو گھروں کی چابیاں دے دیں

 شہری تبدیلیوں کے ذریعے قومی ضروریات پورا کرنے کا حل ڈھونڈ لیا ہے، طیب اردگان کا خطاب

انقرہ ( ویب  نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے توکی منصوبے کے تحت  ایک ملین گھروں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بے گھر افراد میں ان گھروں کی چابیاں تقسیم کی ہیں ۔ صدراردگان نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شہری تبدیلیوں کے ذریعے قومی ضروریات پورا کرنے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محض ظاہری تبدیلی کافی نہیں ہے ہم نے نئے طرز عمل کے تحت جدید ڈیزائنز میں ثقافت، معیشت اور سماجی  پہلوؤں کو بھی  شامل کیا ہے۔ملک کے دارلحکومت انقرہ میں شہریوں  سے خطاب کے دوران انہوں نے ترکی  میں رہائشی ضروریات کو حل کونے کے لیے گزشتہ 19 سال میں اٹھائے گئے اقدامات کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا آج اس منصوبے کی کامیابی کے پیچھے وسیع وژن، بھر پور تیاری  ، محنت اور عوام کے ساتھ ہمارے محبت پر استوار گہرے روابط ہیں۔ اسی مناسبت سے جب ہمیں پہلی بار حکومت ملی  تو ہم نے کہا کہ پہلے منصفانہ منصوبہ بندی  اور پھر شہریوں کے ساتھ رواں رکھا جانے  والا استحصال ختم کرنا ہو گا۔  ہم جانتے تھے کہ ذرائع آمد و رفت اور   بنیادی ڈھانچے کے بغیر شہر، شہر کہلانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ہم نے استنبول سے  شروع کر  کے تما م 81 شہروں  میں   بنیادی  ڈھانچے ، سڑکوں اور پارکس کی تعمیر  پر کام کیا۔صدر نے کہا  ہم نے شہری تبدیلیوں کے ذریعے ملک کی رہائشی ضروریات پورا کرنے  کے لیے   حل پیش کیا ہے۔ صرف ظاہری  تبدیلی کافی نہیں اس لیے  ہم نے نئے نقطہ  نظر  کے ساتھ شہر سازی  میں اپنے ڈیزائنز میں ثقافت اور معاشرتی پہلوں کو شامل کیا ہے۔یاد رہے کہ توکی ترکی کاایک سرکاری ادارہ  ہے جو کہ ترکی میں رہائشی اور آباد کاری مسائل کے حل کے لیے بنایا گیا ہے۔  اس ادارے کا مقصد ان افراد کے لیے رہائش کا  انتظام کرنا ہے جن کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں ہوتے۔  یہ ادارہ 19سال سے ترک عوام کی خدمت میں مصروف ہے  اور اب تک 43 ہزار سے زائد گھر  تعمیر کروا چکا ہے۔