اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث 15 افراد انتقال کر گئے اور 1808 نئے مریض بھی سامنے آئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47015 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.84 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22597 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 تک پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 670 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 873 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 38622 ہو گئی ہے۔۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 47 ہزار 4 سو 78، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار چار سو 63، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 309، اسلام آباد میں 83 سات سو 64، بلوچستان میں 27 ہزار 994، آزاد کشمیر میں 21 ہزار ایک سو 80 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار نو سو چار ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 39 لاکھ 42 ہزار 291 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 59 لاکھ 41 ہزار 609 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ایک کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار نو سو افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔