حکومت کا عیدالاضحی پر 3چھٹیوں کا فیصلہ
20،21اور 22جولائی کو عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات ہوں گی

اسلام آباد (ویب  نیوز) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، 20،21اور 22جولائی کو عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو تین چھٹیاں دینے کی سمری بھیجی، وزیراعظم آفس نے عید کے موقع پر صرف 3 سرکاری چھٹیوں کی سمری منظور کی ہے، 3تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آنا پڑے گا۔