کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جلا رجحان۔ کے ایس ای100انڈیکس چند پوائنٹس کے اضافے سے47400پوائنٹس کی سطح پر بند
سرمائے میں1ارب روپے ے زائد کا اضافہ ریکارڈ۔53.88فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔ایک موقع پر انڈیکس 47585پوائنٹس کی سطح تک بھی پہنچا
کراچی( ویب نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس چند پوائنٹس کے اضافے سے47400پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں1ارب روپے ے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم53.88فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47585پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 33.42پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47447.08پوائنٹس سے بڑھ کر 47480.50پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 15.92پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19061.74پوائنٹس سے بڑھ کر 19077.66پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32428.10پوائنٹس سے بڑھ کر 32434.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری اتارچڑھائو کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب62کروڑ44لاکھ38ہزار397571رو