کراچی:انٹر بینک میں ڈالر5پیسے مہنگا۔قیمت خرید159.35روپے اور قیمت فروخت159.45روپے ہو گئی
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.40روپے اور قیمت فروخت159.70روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ
کراچی(صباح نیوز)انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر5پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر159.35روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے بڑھ کر159.45روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 159.40روپے اور قیمت فروخت159.70روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو یورو کی قدر میں40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 186.50روپے سے کم ہو کر186.20روپے اور قیمت فروخت 188.40روپے سے کم ہو کر188روپے ہو گئی جبکہ20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر220.20روپے پر جا پہنچی ۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7ڈالرز اضافے سے 1808ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجودمقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت1لاکھ8ہزار850اور دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار321روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1440روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔