کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی ندی کی لپیٹ میں رہی ۔100انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح پرہی بند ہوا

30انڈیکس اور آل شیئرز انڈیکس گھٹ گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 12ارب روپے ڈوب گئے

کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا۔ ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس  47596پوائنٹس پر جا پہنچا

کراچی( ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں رہی کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس کی ہی سطح پر بند ہوا جبکہ30انڈیکس اور آل شیئرز انڈیکس گھٹ گیا ،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 12ارب روپے ڈوب گئے جبکہ55.86فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا اورانڈیکس  47596پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا  ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 10.94پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47480.50پوائنٹس سے بڑھ کر 47491.47پوائنٹس ہو گیاتاہم 32.00پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس  19077.66پوائنٹس سے گھٹ کر 19045.66پوائنٹس پرگیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32434.47پوائنٹس سے گھٹ کر 32384.45پوائنٹس بند ہوا ۔کاروباری اتارچڑھائو کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب79کروڑ51لاکھ77ہزار435روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب96ارب33کروڑ82لاکھ28ہزار354روپے سے گھٹ کر 82کھرب83ارب 54کروڑ30لاکھ 50ہزار920روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 16ارب روپے مالیت کے 50کروڑ82لاکھ 83ہزار حصص کے سودے ہوئے منگل کو 16ارب روپے مالیت کے 49کروڑ68لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر4352کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،243میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ46لاکھ ،غنی گلوبل گلاس 4کروڑ40لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 4کروڑ8لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ89لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ86لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتو ں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے ایکسائیڈ( پاک ) کے حصص کی قیمت میں 41.64روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد اسکے حصص کی قیمت596.91روپے ہوگئی اسی طرح 38.38روپے کے اضافے سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت بڑھ کر1240.23روپے ہو گئی جبکہ یونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت121.00روپے کی کمی سے16349.00روپے ہو گئی اسی طرح 50.38روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت970.25روپے ہو گئی ۔