اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کے وار دوبارہ تیز ہو گئے۔ ملک میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات، نئے رپورٹ ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کاسلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میںکوروناوائرس کے مزید47مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد22689تک پہنچ گئی   جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2545نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح5.2فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک 1 کروڑ68لاکھ67ہزار90 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ21ہزار198افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک42لاکھ9ہزار460افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1لاکھ14ہزار 759افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی2 کروڑ10 لاکھ76ہزار550خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں5 لاکھ35ہزار957کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان   اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ81ہزار392تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھرمیں کوروناوائرس کے9 لاکھ16 ہزار373مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد42330تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2336تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح93.4 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1030مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1847تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1788تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9056تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد26563تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان1239،آزاد جموں وکشمیر1060جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد777تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے3 لاکھ18ہزار796 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ29ہزار203،خیبر پختونخوا133736،اسلام آباد81508،بلوچستان27032،آزاد جموں وکشمیر19825جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد6273تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 84083تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 39 ہزار960، پنجاب 3 لاکھ 49ہزار111، سندھ 3 لاکھ 51ہزار6، بلوچستان28434، آزاد کشمیر21481اور گلگت بلتستان میں7163افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں10839افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں5621، خیبر پختونخوا میں4371، اسلام آباد میں786، گلگت بلتستان میں 113، بلوچستان میں317اور آزاد جموں و کشمیر میں595فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ52لاکھ48 ہزار785ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے48910نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن  کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔