پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار حصص پر سے مندی کے بادل چھٹ گئے اورکاروبارمثبت زون میں داخل ہوگیا۔کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر47600کی سطح پر پہنچ گیا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو13ارب64 کروڑروپے سے زائد کا فائدہ پہنچا ۔54فیصد سے زائد شیئرز کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا اورانڈیکس47491پوائنٹس سے نیچے گر کر47388پوائنٹس پر آگیاتاہم بعد ازاںٹیلی کام ،پاور،کمیونیکیشن،فوڈ،پیٹرولیم سمیت دیگر سرگرم سیکٹر کے حصص میں نمایاں خریداری کے سبب انڈیکس 47628پوائنٹس پر جا پہنچا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں136.79پوائنٹس بڑھ کر47628.26پوائنٹس ہو گیا ۔کے ایس ای 30انڈیکس73.33پوائنٹس اضافے سے19002.93پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس54.70پوائنٹس بڑھ کر54.70پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 379.77 پوائنٹس اضافے سے77259.56 پوائنٹس بند ہوا ۔کاروباری اتارچڑھائو کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ13ارب64کروڑ51لاکھ49ہزار968روپے بڑھ کر 82کھرب97ارب 18 کروڑ 82لاکھ888روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 50کروڑ62لاکھ96ہزار200 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کوبدھ کو 50کروڑ82لاکھ 83ہزار 755 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔مارکیٹ میں گزشتہ روز425کمپنیوں کے شیئرزکاکاروبار ہوا جس میںسے234کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،174میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام5کروڑ8لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ89لاکھ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 3کروڑ63لاکھ،پاکستان بلک انٹرنیشنل کے3کروڑ33لاکھ، ٹی پی ایل پراپرٹیز کے2کروڑ30لاکھ،یونٹی فوڈز لمٹیڈکے2کروڑ28لاکھ حصص کے سودوں کے اعتبار سے سرفہرست رہے ۔قیمتو ں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نمایاں اضافہ وائتھ پاکستان لمٹیڈ اوریونی لیور فوڈز کے شیئرز کے بھائو میں رہا جن کی قیمتیں150.37روپے اور140روپے بڑھ کر بالترتیب2155.37روپے اور16489روپے ہوگئیں جبکہ سب سے زیا دہ کمی رفحان معیز اورپاکستان ٹوبیکو کے حصص کے داموں میں رہی جنکے بھائو450روپے اور71.17روپے کے خسارے سے بالترتیب 9950روپے اور1226.83روپے رہ گئے ۔