پاکستان میں عید الاضحی کل پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی
رہائشی علاقوں  سے دور مخصوص جگہ یاقربان گاہ میں قربانی کی جائے  این سی او سی

اسلام آباد(ویب  نیوز) پاکستان، بھارت سمیت بیشتر ممالک میں عید الاضحی کل ( بدھ کے روز) منائی جائے گی۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں  بھی بدھ کو عید منائی جائے گی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے عیدالاضحی کی نمازاورجانوروں کی قربانی کیلئے نے گائیڈلائنز جاری کردی ہیں۔ پاکستان میں بدھ کے روز  عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی ۔نماز عید الاضحی ادا کرنے کے بعد مسلمانوں نے  سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کریں گے ۔ این سی او سی نے عیدالاضحی کی نمازاورجانوروں کی قربانی کیلئے گائیڈلائنز جاری کردیں۔عید کی نماز مکمل ایس اوپیزکیساتھ کھلی جگہ یا میدان میں ادا کی جائے۔نمازمسجد میں ادا کرناپڑ ے تومسجد کے دروازے اورکھڑکیاں کھلی رکھی جائیں۔کوشش کی جائے  کہ بچے،بوڑھے اوربیمار افراد گھر پر رہیں۔این سی اوسی کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیرکوئی بھی شخص عید گاہ میں داخل نہیں ہوگا۔ قربانی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔گھروں میں قربانی کی اجازت نہیں ہوگی۔گھروں یارہائشی علاقوں  سے دور مخصوص جگہ یاقربان گاہ میں قربانی کی جائے۔

مسجد نبوی ۖ میں عید کا بڑا اجتماع حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی
دنیا کے بیشترممالک  میں منگل کو  عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ یورپ ، امریکا،برطانیہ اور جاپان، افریقہ مشرق بعید کے ممالک ، ملائشیا، انڈونیشیا ،برونائی دار السلام،  وسطی ایشیا،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک اور ترکی میں بھی  منگل کے روز عید الاضحی منائی گئی ہے۔مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحی ادا کرنے کے بعد مسلمانوں نے  سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی  کی۔سعودی عرب میں عید کا بڑا اجتماع مسجد نبوی ۖ میں ہوا جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی اور کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔عید الاضحی کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔امریکہ، برطانیہ اور جاپان میں بھی آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کرنے میں مصروف ہیں۔۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں محدود پیمانے پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر مسلم امہ کی سلامتی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔کورونا کے باعث لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے۔ اس لیے لبنان، عراق، شام، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک کے شہری بازاروں اور مویشی منڈیوں میں مہنگائی کی شکایت کرتے نظر آئے۔ بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد کو ڈھاکہ اور دوسرے بڑے شہروں سے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔