دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ہے، انجن سمیت تین کوچز پٹری سے اتر گئیں، دو کوچز الٹ گئیں، ٹرین کی ایک بوگی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ ایک بوگی کو جزوی نقصان ہوا ہے۔

لیڈ (کوئٹہ.چمن دھماکہ) 14 افراد شہید، متعدد زخمی(  ایف سی کے 3 جوان بھی شہید)

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،11 خوارجی جہنم واصل. گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ٹریک کے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا۔
کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں، مالی معاونت کرنے والوں اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے والوں کو شکست دے گا۔ صدر زرداری. وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، غم کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر انجام تک پہنچایا جائے گا، دشمن سن لے بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی.وزیراعلی مریم نواز شریف . بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے دھماکے کی مذمت کی ہے

راولپنڈی: (خصوصی  رپورٹر )

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 11 خوارجی جہنم واصل کیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دتہ خیل میں آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 11 خوارجی مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شدید اور گھمسان کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، یہ خارجی علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں میں چھپے ہوئے خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور قومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور کردہ ویژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف انتھک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔

sharethis sharing button
کوئٹہ: (ما نیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید اور خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ہے، انجن سمیت تین کوچز پٹری سے اتر گئیں، دو کوچز الٹ گئیں، ٹرین کی ایک بوگی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ ایک بوگی کو جزوی نقصان ہوا ہے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ٹریک کے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کے عوام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ پاکستان کی عالمی امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا اصل چہرہ دیکھے کہ وہ کس طرح پاکستان کی عالمی امن کی کوششوں کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں، مالی معاونت کرنے والوں اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے والوں کو شکست دے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، غم کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے کہا ہے کہ شہداء میں ایف سی کے 3 جوان بھی شامل ہیں، دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، حملہ امن دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے، عوامی مقامات کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ چمن پھاٹک کے قریب دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن پھاٹک سے متصل دھماکے میں بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر انجام تک پہنچایا جائے گا، دشمن سن لے بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوئٹہ میں بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور اس بزدلانہ دہشتگرد کارروائی کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معصوم شہریوں اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، بزدلانہ دہشتگرد کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس اور پاکستان دشمن عناصر کی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نے کہا کہ بھارت اور افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں، دشمن قوتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے مذموم کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔