Qamar Bajwa

‏’پاکستان کا دفاع ہرقیمت پر کریں گے‘ آرمی چیف کی بارڈر پر جوانوں کے ساتھ عید

 راولپنڈی (ویب نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ عید کے روز ‏پاک افغان بارڈر پہنچے جہاں انہوں نے سرحد پر موجود جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔
‏ ‏
آرمی چیف نےجوانوں کے بلند حوصلےاور مادروطن کےدفاع کےعزم کوسراہا جب کہ فارمیشن کی ‏آپریشنل تیاری اور بارڈر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کرت ہوئے سرحدوں کی سیکیورٹی ‏یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کےعزم کا اعادہ کیا۔

جوانوں سے خطاب میں پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ تمام خطرات سےپاکستان کادفاع ‏ہرقیمت پر کریں گے۔
جنرل باجوہ نے فارمیشن کی سماجی اور اقتصادی منصوبے کیلئےسول انتظامیہ سےتعاون کی ‏تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے مل کر انفراسٹرکچر کی تعمیرنو میں پیش پیش ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے بارڈر پہنچنے پر کورکمانڈر پشاور نےان کا استقبال کیا۔

اسلام آباد : عید الاضحیٰ کے دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اہلیہ کے ہمراہ ہری پور کے قریب کیپٹن باسط شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان بّری افواج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ کے ہمراہ عید کے دوسرے روز وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے کیپٹن باسط علی کے گھر آمد ہوئی، آرمی چیف نے شہید کیپٹن کے بلندی درجات کےلیے فاتحہ خوانی۔

آرمی چیف نے کیپٹن باسط کے اہل خانہ سے بات چیف بھی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کےلیے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوسکتی، پوری قوم کو وطن کےلیے قربانیاں دینے والے قومی ہیروز پر فخر ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

خیال رہے کہ 14 جولائی کو کیپٹن باسط علی نے شمالی وزیرستان میں ملک دشمنان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

شہید عبدالباسط ریٹائرڈ سکول ٹیچر بشارت خان تنولی کے بیٹے ہیں، نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کرنے کے بعد آپ کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا تھا۔