نوشہرہ (ویب ڈیسک)
ادویہ فروشوں نے ایڈوانس ٹیکس کو وفاقی حکومت کا ظالمانہ اور ادویہ فروشوں کا معاشی قتل جیسا اقدام قرار دیتے ہوئے اس کو مسترد کر دیا اور مطالبہ کیاہے کہ حکومت ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو کیمسٹ ایڈ ڈرگسٹ نہ صرف نوشہرہ بلکہ خیبر پختونخوابھر میں اپناکاروبار بند کرد ے گی اس سلسلے میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن نوشہرہ کے صدر حاجی محمد اسماعیل خان اور جنرل سیکرٹری محمد عامل جمیل نے مشترکہ طور پر اپنے اخباری بیان کے زریعے کہا ہے کہ ادویہ فروشوں پر حکومت کی جانب سے ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ ایک ظالمانہ اقدام ہے اس سے چھوٹے سطح پر ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد متاثر ہوتے ہیں بلکہ یہی ایڈوانس ٹیکس چھوٹے ادویہ فروشوں کا معاشی قتل عام کیونکہ گذشتہ کئی ہفتوں سے ادویہ فروش سپلائی کی آڈر دینا بند کر دیا جس سے نہ صرف نوشہرہ بلکہ پورے صوبے کی سطح پر شوگر ، امراض قلب سمیت دیگر مختلف امراض کی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس سے چھوٹے ادویہ فروشوں کا روزگار ختم ہو جائے گا جس سے ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری میں اضافہ ہو جائے گا اور ساتھ ساتھ ہسپتالوں اور گھروں میں پڑے ہوئے مریضوں کو بھی ادویات نہ ملنے کی وجہ سے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ادویہ فروشوں پر نافذ کردہ ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کو واپس نہ لیا اور ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو ہم وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف اپنے کاروبار بند کردیں گے ۔