file photo

کراچی

پی آئی اے نے ملتان سے بھی ا سکردو کے لئے پروازوں کا آغازکردیا ۔ ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق اتوار کو ملتان تا سکردو پہلی پرواز کے ذریعے 167 مسافر سکردو کے لئے روانہ ہوئے۔ سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر مقامی اعلی عہدیداران نے مسافروں کو الوداع کیا گیا ۔ پرواز کے آغاز سے جنوبی پنجاب کے عوام کو شمالی علاقہ تک براہ راست رسائی ہو گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے اب چھ شہروں سے سکردو کے لئے براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور اب ملتان سے براہ راست پروازیں چلائی جارہی ہیں۔سی ای او پی آئی اے ، ایئر مارشل ارشد ملک نے ملتان سے سے سکردو پرواز وں کے آغاز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بڑے شہروں سے سکردو کے لئے پروازین آپریٹ کی جا رہی ہیں اور بین الاقوامی مقامات سے بھی  مسافر آسانی سے پاکستان کے خوبصورت علاقوں کا دورہ کرسکیں گے جب کووڈ سفری پابندیاں ختم ہونگی۔  پی آئی اے قومی ایئرلائن کی حیثیت سے پاکستان میں سیاحت کو مزید بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے گی۔ انہوں نے امید کی کہ پاکستان کی دیگر کمپنیاں بھی پاکستان میں سیاحت کی فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرہیں۔