کراچی : عید الاضحی کی تعطیلات کے باعث2دن تک محدود اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس 47800پوائنٹس سے گھٹ کر47700پوائنٹس پر آگیا ،سرمائے میں 16ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی(ویب  نیوز) عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے باعث2دن تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 47800پوائنٹس سے گھٹ کر47700پوائنٹس پر آگیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروباری اتار چڑھائو کے باعث49.33فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیاں2دنوں تک محدود رہیں،ایک دن مثبت رجحان کی وجہ سے انڈیکس38.93پوائنٹس بڑھ گیا تاہم ایک روزہ مندی میں انڈیکس80.19پوائنٹس گھٹ گیا ۔ماہرین کے مطابق سرکاری تعطیلات کے باعث سرمایہ کاروں میںمارکیٹ میں خاص دلچسپی نہیں لی اور نئی سرمایہ کاری سے بھی گریز کیا یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں41.26پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47834.33پوائنٹس سے کم ہو کر47793.07پوائنٹس ہو گیا اسی طرح49.11پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19210.35پوائنٹس سے کم ہو کر19161.24پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32564.80پوائنٹس سے بڑھ کر 32627.84پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری اتار چڑھائو کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں16ارب15کروڑ82لاکھ17ہزار863روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب47ارب8کروڑ74لاکھ25ہزار343روپے سے بڑھ کر83کھرب63ارب24کروڑ56لاکھ43ہزار206روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ11ارب روپے مالیت کے32کروڑ9لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم11ارب روپے مالیت کے 31کروڑ41لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر48004.54پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس47691.33پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 833کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے386کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،411میں کمی اور36کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم ،ڈینڈوٹ آر ،سوئی نادرن گیس ،الشہیر کارپوریشن ،ٹریٹ کاروپوریشن ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،ی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،حیسکول پیٹرول ،صدیق سنز ٹن ،پیس پاک لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ اورایونسن لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔