پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر مندی، سرمایہ کاروں کے 11ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی (ویب  نیوز)نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے دن اتار چڑھا کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر مندی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 45700پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 11ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب 55.36فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم ،ٹیلی کام ،فوڈز اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45900پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبا کی وجہ سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور ایک موقع پر انڈیکس 45500پوائنٹس کی پسٹ سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں12.89پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس45749.15پوائنٹس سے کم ہو کر45736.26پوائنٹس ہو گیااسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس44.99پوائنٹس کی کمی سے31225.51پوائنٹس سے کم ہو کر31180.52پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای30انڈیکس 20.34پوائنٹس کی کمی سے 17725.86پوائنٹس سے بڑھ کر17746.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں11ارب26 کروڑ57لاکھ66ہزار681روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب18ارب82کروڑ68لاکھ 48لاکھ231روپے سے کم ہو کر78کھرب7ارب 56کروڑ10لاکھ81ہزار549روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو5ارب روپے مالیت کے 17کروڑ28لاکھ51ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 7ارب روپے مالیت کے 19کروڑ24لاکھ66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے125کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ191میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 1کروڑ85لاکھ ،غنی گلوبل 1کروڑ78لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ12لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 85لاکھ اور فوجی فوڈز 75لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے بھا میں68.99روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2500.00روپے ہو گئی اسی طرح59.83روپے کے اضافے سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر1909.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت میں529.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر18949.50روپے پر آ گئی جبکہ35.03روپے کمی سے اسلینڈ انڈسٹریز کے حصص کی قیمت432.12روپے ہو گئی ۔