مظفر آباد (ویب ڈیسک)

آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کرلی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 سیٹیں لے گئی، پیپلز پارٹی 11 اور نواز لیگ 6 حلقوں سے کامیاب ہوئی، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے ایک، ایک نشست جیت لی۔

ایل اے سولہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر کو برتری حاصل ہے جبکہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج روکتے ہوئے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا۔

آزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ہیں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔ قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب سرکاری نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11ویں عام انتخابات کیلئے آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی مہاجرین کے انتخابی حلقوں ووٹ ڈالے گئے۔

پاکستان کے چاروں صوبوں میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے 6 نشستیں وادی کشمیر اور 6 جموں کے مہاجرین کے لئے مختص ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید نے آج صبح مظفر آباد میں پولنگ کے عمل کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح پچاس فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر کے تمام حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

 

حلقہ ایل اے ون میرپور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری اظہر صادق 14233 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

حلقہ ایل اے 2، میرپور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قاسم مجید 10,269 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

حلقہ ایل اے تھری میرپور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود نے 18662 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری ارشد حسین نے 22752 ووٹ حاصل کئے اور فتح حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 5 بھمبر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ وقار نور 21799 ووٹ حاصل کرکے فتحیاب رہے۔

حلقہ ایل اے 6 بھمبر سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی شان سونی نے فتح سمیٹی، انہوں ے 22320 ووٹ حاصل کئے۔

حلقہ ایل اے 7 بھمبر سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری انوار الحق 33520 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ظفر اقبال ملک نے 17302 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 9، کوٹلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید اقبال بڈھانوی نے 24,511 ووٹ حاصل کئے اور فتح حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 10 بھمبر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری یاسین نے فتح سمیٹی اور 9562 ووٹ حاصل کئے۔

حلقہ ایل سے 11 کوٹلی سے پاکستان تحریک اںصاف کے امیدوار چودھری اخلاق نے 23063 ووٹ حاصل کرکے اپنے مخالفین کو ہرا دیا۔

حلقہ ایل اے 12، کوٹلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری یاسین نے 19,139 ووٹ لئے اور کامیاب رہے۔

حلقہ ایل اے 13، کوٹلی سے پاکستان تحریک اںصاف کے امیدوار نثار انصر نے 23,448 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 14 باغ سے مسلم کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد نے 29561 ووٹ لئے اور کامیاب رہے۔

حلقہ ایل اے 15 باغ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس نے 19825 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 17 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے 24991 ووٹ لے کر فتح حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 18 پونچھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار عبدالقیوم نے 24829 ووٹ حاصل کئے اور کامیابی اپنے نام کی۔

حلقہ ایل اے 19 پونچھ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عامر الطاف نے 13413 ووٹ حاصل کرکے مخالفین کو شکست دی۔

حلقہ این اے 20 پونچھ سے سردار یعقوب جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، انہوں نے 11320 ووٹ حاصل کرکے اپنے مخالفین کو شکست دی۔

حلقہ ایل اے اکیس پونچھ سے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار حسن ابراہیم نے 8203 ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔

حلقہ ایل اے 22، پونچھ/ سدھنوتی سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار شاہدہ صغیر نے 16,262 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

حلقہ ایل اے 23، پونچھ/ سدھنوتی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد حسین نے 22,570 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

ایل اے 24 کے تمام 179 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے فہیم اختر ربانی 28 ہزار 103 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے سردار فاروق طاہر 24 ہزار 502 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 25 نیلم سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار 16789 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔

حلقہ ایل اے 26 نیلم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 18870 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب رہے۔

حلقہ ایل اے 27، مظفر آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار جاوید ایوب نے 17,363 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

حلقہ ایل اے 28، مظفر آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارسید بازل نقوی نے 28,522 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب رہے۔

حلقہ ایل اے 29 مظفر آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خواجہ فاروق احمد نے 13333 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد سے چودھری رشید جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ہے، انہوں نے 17756 ووٹ لئے اور فتح اپنے نام کی۔

حلقہ ایل اے 31، مظفر آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 22,194 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

حلقہ ایل اے 32، مظفر آباد سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر خان نے 15,590 ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔

حلقہ ایل اے 33، مظفر آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دیوان علی چغتائی نے 26,474 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 34 جموں ودیگر سے چودھری ریاض گجر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 4320 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 35 جموں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری مقبول گجر نے 18883 ووٹ حاصل کرکے اپنے مخالفین کو شکست دی۔

حلقہ ایل اے 36 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حافظ حامد رضا نے 22096 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 37 جموں ودیگر سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخاب لڑنے والے امیدوار اکمل سرگالہ نے 25963 ووٹ حاصل کئے اور فتح سمیٹی۔

حلقہ ایل اے 38 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکبر ابراہیم لودھی نے 12219 ووٹ لے کر فتح حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 39 جموں ودیگر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صدیق نے 6048 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 40 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر عبدالغفار لون 2348 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔

حلقہ ایل اے 41 کشمیر وہلی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دیوان غلام محی الدین نے 2326 ووٹ لئے اور کامیابی اپنے نام کی۔

حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی سے تحریک انصاف کے امیدوار عاصم شریف بٹ 1254 ووٹ لے کر فاتح رہے۔

حلقہ ایل اے 43 کشمیر ویلی سے جاوید بٹ جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے کامیاب قرار پائے انہوں نے 774 ووٹ حاصل کئے۔

حلقہ ایل اے 44 کشمیر ویلی سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری نے میدان مارا، انہوں نے 2007 ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالماجد خان 1545 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔