پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ، ٹریدنگ کے دوران انڈیکس 47931پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا
کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 47700پوائنٹس سے گھٹ کر47600پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 15ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب 47.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریدنگ کے دوران انڈیکس 47931پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو اور سرمائے کے انخلاء کے باعث انڈیکس 47600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں120.39پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47793.07پوائنٹس سے کم ہو کر 47672.68پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 54.37پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19161.24پوائنٹس سے کم ہو کر 19106.87پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 326827.84پوائنٹس سے گھٹ کر 32578.46پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں15ارب25کروڑ54لاکھ4ہزار458روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب63ارب 24کروڑ56لاکھ 43ہزار206روپے سے گھٹ کر 83کھرب47ارب 99کروڑ2لاکھ 38ہزار 784روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 13ارب روپے مالیت کے 45کروڑ2لاکھ 42ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 11ارب روپے مالیت کے 31کروڑ41لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر394کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے187کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،187میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 12کروڑ78لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 4کروڑ50لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 1کروڑ74لاکھ ،الشہیر کارپوریشن 1کروڑ67لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ33لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چرھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھائو میں 400.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 16400.00روپے ہو گئی اسی طرح 79.46روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر 2777.46روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 37.60روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 2191.50روپے ہو گئی اسی طرح 31.80روپے کی کمی سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت کم ہو کر 392.20روپے پر آگئی ۔