اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے وار تیز ہونے لگے ، ملک بھر میں مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 18 ہزار 764 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 291 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 35 ہزار 742 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 2 ہزار 898 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.8فیصد رہی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،اس طرح پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کل کیسز کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 827 ہوگئی، پنجاب میں 3 لاکھ 54 ہزار 312، سندھ میں 3 لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، بلوچستان میں 29 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896، اسلام آباد میں 86 ہزار 226 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 44 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 978، سندھ میں 5 ہزار 860، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 428، اسلام آباد میں 796، بلوچستان میں 326، گلگت بلتستان میں 127 اور آزاد کشمیر میں 618 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔