واشنگٹن (ویب ڈیسک)

امریکی حکام نے کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی وجہ سے ویکسین لگوانے والوں کو بھی ماسک پہننے کی ہدایت کر دی، ویکسین لگوانے والے بھی ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر فائوچی نے کہا کہ وہ کورونا کی ایک خطرناک قسم سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں، امریکی طبی حکام نے ہدایت کی ہے کہ ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں۔ادھر وائٹ ہائوس ترجمان جین ساکی نے بھی کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو صدر بائیڈن اور انکی ٹیم ماسک کا استعمال کرے گی۔