اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مسافروں سے ٹکٹ پر اضافی ڈیم فنڈ کٹوتی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ریلوے مسافروں سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے کٹوتی کی جا رہی تھی۔ مسافروں کو یہ رقم ٹکٹ خریدتے وقت ادا کرنا ہوتی تھی۔
پاکستان ریلوے مسافروں سے اکانومی کلاس پر 100 روپے تک کرائے پر فی مسافر ایک روپیہ اور 100 روپے سے زیادہ کرائے پر 2 روپے اور ایئرکنڈیشنڈ کلاس میں 10 روپے ڈیم فنڈ کی مد میں وصول کررہا تھا۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ڈیم فنڈ کٹوتی ختم کرنے کے احکامات ٹویٹر پر جاری کیے۔