اسلام آباد (ویب ڈیسک)

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کلائوڈ برسٹ نہیں ہوا۔اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پر انتظامیہ کے متضاد بیانات سامنے آرہے ۔ڈپٹی کمشنر(ڈی سی)اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں سیلابی صورتحال کی وجہ بادل کے پھٹنے کو کہا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کو سیلابی صورتحال کی وجہ قرار دیا۔ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کلائوڈ برسٹ نہیں ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مون سون کی موسلادھار بارشیں ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد میں سب سے زیادہ 123 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔