ہرجانے کی رقم کی ادائیگی پر اختلافات’براڈشیٹ اور نیب کا لندن ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع
اصل رقم 12لاکھ 22ہزار 37ڈالر دینے کو تیار ہیں جبکہ وہ مقدمے کے اخراجات 35ہزار پائونڈز دینے کو تیار نہیں، وکلا ء حکومت پاکستان
سود اور مقدمے کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے عدالت سے کہیں گے، وکلاء براڈشیٹ
لندن (ویب ڈیسک)
براڈ شیٹ کیس میں امریکی کمپنی براڈشیٹ اور قومی احتساب بیورو(نیب)کے درمیان ہرجانے کی رقم کی ادائیگی پر اختلافات سامنے آئے ہیں، دونوں فریقین نے لندن ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرلیا۔ حکومت پاکستان کے وکلا ء کے مطابق اصل رقم 12لاکھ 22ہزار 37ڈالر دینے کو تیار ہیں جبکہ وہ مقدمے کے اخراجات 35ہزار پائونڈز دینے کو تیار نہیں۔ حکومت پاکستان کے وکلا کے مطابق وہ سود کی مد میں 33ہزار 646پانڈز دینے پر بھی راضی نہیں ہیں۔ فریقین میں کئی ماہ سے جاری مذاکرات کی ناکامی کے بعد اب انھوں نے دوبارہ لندن ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ براڈشیٹ کے وکلا ء نے کہا کہ وہ سود اور مقدمے کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے عدالت سے کہیں گے۔نیب وکلا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صرف منجمد کی گئی رقم ادا کرنے کے اختیارات ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو و دیگر افراد کے اثاثوں کا پتہ لگانے کے لیے براڈشیٹ کی خدمات لی تھیں۔