ملکی ترسیلات زر 27 فیصد اضافے سے 29.4 ارب ڈالر ریکارڈ
اسلام آباد( ویب نیوز)ملکی معیشت ترقی کی راہ پرگامزن، ترسیلات زر 27 فیصد اضافے سے 29.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، ملکی برآمدات 13.7 فیصد اضافے سے 25.6 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو 36.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آٹ لک رپورٹ جاری کردی۔حکومتی اقدامات سے ملکی معاشی بحال اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری آنے لگی۔ وزارت خزانہ ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ کے مطابق جولائی تا جون کے دوران ترسیلات زر 27 فیصد اضافے سے 29.4 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ملکی برآمدات 13.7 فیصد اضافے سے 25.6 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 23.2 فیصد اضافے سے 43.8 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔کرنٹ اکاونٹ خسارہ 58.4 فیصد کمی سے 1.9 ارب ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.6 فیصد مثبت ریکارڈ کیا گیا۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 2.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 122.4 فیصد اضافے سے 4.61 ارب ڈالر رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر جولائی کے اختتام تک 24 ارب 85 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک 17.81
ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.04 ارب ڈالر رہے۔ ڈالر کی شرح تبادلہ 161.23 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔پہلے 11 ماہ میں ٹیکس ریونیو 18.4 فیصد اضافے سے 4732 ارب روپے رہا۔ نان ٹیکس آمدنی 6.2 فیصد کمی سے 1281 ارب رہی۔ مالی سال میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 658.5 ارب روپے منظورکئے گئے۔ مالیاتی خسارہ کم ہو کر 2197 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔زرعی قرضے 10.3 فیصد اضافے سے 1191 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ جون میں 9.7 فیصد رہا جبکہ جولائی تا جون میں 8.9 فیصد رہا۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو مئی میں 36.8 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 47 ہزار673 پوائنٹس عبور کر گیا ہے۔