اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی انتہا پسند حکومت کے اقدامات سے کورونا پھر پھیلنے لگا، دنیا کچھ عرصہ پہلے مہلک وائرس کو شکست دینے کے قریب تھی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربیان میں کہا کہ ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا، بھارت کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلا ئوکے خلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم و کرم پر ہے۔