وصولیاں مستقل معاشی احیا اور افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہر ہیں،عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی بہترین کارکرگی پر تعریف کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ماہ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کو سراہتا ہوں۔ ایف بی آر نے جولائی میں 410 ارب روپے اکٹھے کیے۔انہوں نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے ماہ جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے اور اب تک جولائی کے مہینے میں یہ ہدف سب سے زیادہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ایف بی آر نے جولائی کے لیے ہدف سے 22 فیصد زیادہ ریونیو اکٹھا کیا۔ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا اور افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہر ہیں۔