لا هو ر (ویب نیوز )

معروف فیشن برانڈ بونینزا سترنگی کے CEOجناب حنیف بلوانی نے کشمیر پریمیئرلیگ میں مظفرآباد ٹائیگرز کے ساتھ آفیشیل پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔

کشمیر پریمیئرلیگ حکومت آزاد جمّوں کشمیر سے منسلک ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ میں شامل ہے جو ۶ اگست
۱۲۰۲ سے ۶۱ اگست ۱۲۰۲ تک مظفرآباد، آزادکشمیر میں منعقد ہورہی ہے۔

مظفر آباد ٹائیگرز کا شمار کے پی ایل کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور توقع ہے کہ اس پارٹنرشپ سے پورے کشمیر ڈویژن اور قومی سطح پر دونوں اداروں کے تعظیم میں مزیداضافہ ہوگا۔اس اشتراک سے بونینزا سترنگی اور مظفرآباد ٹائیگرزدونوں ایک بڑی فتح کیلئے پرعزم ہیں جو فیشن کے دلدادہ اور کھیلوں کے پرستاروں میں ایک نیا جذبہ اجاگر کرنے کا سبب ہوگی۔

 

مظفرآباد ٹائیگرز کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ مس مریم اعجاز کہتی ہیں،”بونینزا سترنگی کی آفیشیل پارٹنرشپ سے ہمارے پروگرام کو تقویت حاصل ہوئی ہے اور یہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔انڈسٹری کے ایک بڑے نام کا ہمارے پلیٹ فارم کا حصہ بننا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔”

چیئر مین، مظفرآباد ٹائیگرز جناب ارشاد خان تنولی نے کہا،”بونینزا سترنگی کا ہمارے وژن اور مشن کو اجاگر کرنا انتہائی قابل تعریف ہے”۔

بونینزا سترنگی کے سی ای او جناب حنیف بلوانی نے کہا،”کشمیر میں تفریح اور کھیلوں کے فروغ میں حصہ لینے سے بڑھ کر کوئی چیزنہیں ہوسکتی تھی۔ ہم مظفرآباد ٹائیگرز کو بونینزا فیملی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور اپنے ارادوں میں متحد ہوکر چلنے کے خواہشمند ہیں۔”