نیویارک ، نئی دہلی ، انقرہ (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4249394ہوگئیں،کیسز19کروڑ96لاکھ14ہزار894سے تجاوزکر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 52 لاکھ 59 ہزار 979 مریض ہسپتا لوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 585 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 521 کورونا مریض شفا یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں629862ہو گئیں،کیسز3کروڑ58لاکھ95سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 425228ہو گئیں،کیسز3کروڑ17لاکھ26ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں557359افراد لقمہ اجل بن گئے اور متاثرین کی تعداد 1کروڑ99لاکھ53ہزار501سے تجاوز کر گئی ۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 60 ہزار 137 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 12 ہزار 185 ہو چکی ۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 936 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 61 لاکھ 51 ہزار 803 رپورٹ ہوئے ۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 743 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 59 لاکھ 2 ہزار 354 ہو گئی۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 51 ہزار 519 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 57 لاکھ 70 ہزار 833 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 6 ہزار 45 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 49 لاکھ 47 ہزار 30 مصدقہ کیسز سامنے آئے۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 21 ہزار 216 زندگیاں نگل گیا جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 48 لاکھ 1 ہزار 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔