اسلام آباد (ویب ڈیسک)
آئی ایم ایف نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے 657ارب ڈالرز کی فنڈنگ کاا علان کردیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ اس رقم میں سے پاکستان کو دو ارب80کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق رکن ممالک کو کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275ارب ڈالرز فراہم کئے جائیں گے۔اس رقم کی فراہمی پر 23اگست سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ پاکستان کو دو ارب 80کروڑ ڈالرز رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔