dollar stacks

ڈالرز اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

ایف آئی اے نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ڈالر ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایف آئی اے اور حساس ادارے کی گرینڈ آپریشن کی تیاری

کوئٹہ،اسلام آباد (ویب  نیوز)

کوئٹہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایف آئی اے نے ہزارہ ٹان میں مکان پر چھاپا مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔دریں اثناء ڈالر  ذخیرہ اندوزی کے  خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حساس ادارے اور  اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کے لیے کمر کس لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے  والی کمپنیوں اور  افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور  حساس ادارے نے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہیکہ ایف آئی اے اور  اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز  بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز  ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے  بینک لاکرز کو  اسکین کرسکے گی، ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈان سے ڈالرز کی قدر  میں بڑی کمی کا یقین ہے۔۔