لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اٹک کے علاقے بسال کو ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کا ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کر لیا ہے۔ اٹک کے ڈویلپمنٹ پیکیج کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ رواں مالی سال صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کیلئے 360 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر ضلع کی ضروریات اور ترجیحات کا تعین کرکے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج بنائے ہیں۔ موجودہ حکومت ترقی کے سفر کو دور دراز علاقوں تک لے کر گئی ہے۔ صوبے کے چھوٹے بڑے ہر شہر اور قصبے جا کر عوامی مسائل کا جائزہ لے رہا ہوں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے گورنمنٹ ڈگری کالج بسال کو خواجہ امیر احمد چشتی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا اٹک میرا دوسرا گھر ہے۔ بسال شریف کے عوام کیلئے ہرممکن سہولتیں مہیا کی جائیں گی اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔۔