اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چاہتے دنیا دیکھے کشمیر میں کیا ہورہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ فرق سادہ ہے فواد چوہدری ،ہم چاہتے ہیں کہ دنیا دیکھے کہ آزاد کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اور وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اسے چھپانا چاہتے ہیں۔ صحیح اور غلط میں فرق اس سے زیادہ واضح نہیں ہو سکتا۔