لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم پولیس شہداکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت پولیس شہدا کے لواحقین کی بھرپور نگہداشت کر رہی ہے۔شہدا کی فیملیز کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔قوم کے یہ بہادرسپوت اس دنیا میں بھی اوراخروی دنیا میں بھی کامیاب وسرفراز ٹھہرے ہیں۔قوم پولیس شہداکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔