کراچی :انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مستحکم ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں کمی کا رجحان
قیمت خرید 163.60روپے سے کم ہو کر163.50روپے اور قیمت فروخت164روپے سے کم ہو کر163.90روپے پر آ گئی
کراچی(ویب نیوز)انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 163.50روپے اور قیمت فروخت163.60روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر10پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.60روپے سے کم ہو کر163.50روپے اور قیمت فروخت164روپے سے کم ہو کر163.90روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یور کی قیمت خرید192.50روپے سے کم ہو کر192روپے اور قیمت فروخت194روپے سے کم ہو کر193.50روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 225.50روپے اور قیمت فروخت227روپے پر بدستور مستحکم رہی ۔