اسٹاک مارکیٹ میں مندی،کے ایس ای 100انڈیکس 47700پوائنٹس سے گھٹ کر 47600پوائنٹس کی سطح پر آگیا

کاروبار کا آغاز مثبت زون میںہوا ۔سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ ۔53.45فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں

کراچی( ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 47700پوائنٹس سے گھٹ کر 47600پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ،کاروباری مندی کے سبب 53.45فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے انڈیکس47897پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم سرمائے کے انخلاء اور پرفٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 149.00پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 47789.88پوائنٹس سے کم ہو کر 47640.88پوائنٹس ہو گیا ،اسی طرح 52.95پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19095.89پوائنٹس سے گھٹ کر 19042.94پوائنٹس پرآگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32664.17پوائنٹس سے کم ہو کر32635.99پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں7ارب22کروڑ27لاکھ3ہزار547روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب 71ارب65کروڑ23لاکھ90ہزار283روپے سے گھٹ کر 83کھرب64ارب42کروڑ96لاکھ 86ہزار736روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو 15ارب روپے مالیت کے54کروڑ58لاکھ 10ہزار حصص کے سودے وہئے جبکہ بدھ کو 15ارب روپے مالیت کے 53کروڑ29لاکھ 51ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر492کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے212کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،263میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پی ٹی سی ایل 6کروڑ21لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 4کروڑ26لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 3کروڑ56لاکھ ،غنی گلوبل 2کروڑ89لاکھ اورہم نیٹ ورک 2کروڑ13لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں99.50روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر16999.50روپے ہو گئی اسی طرح29.95روپے کے اضافے سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 429.95روپے ہو گئی جبکہ پاک سروسز کے حصص کی قیمت میں72.52روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر894.48روپے ہو گئی اسی طرح66.82روپے کی کمی سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت گھٹ کر 5983.18روپے پر آ گئی ۔