کراچی :انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میںڈالر کی قیمت میں 30پیسے کی کمی
کراچی( ویب نیوز)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 163.50روپے سے کم ہو کر163.20روپے اور قیمت فروخت 163.60روپے سے کم ہو کر163.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 163.50روپے سے کم ہو کر163.20روپے اور قیمت فروخت163.90روپے سے کم ہو کر163.60روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 192روپے سے کم ہو کر191.50روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے کم ہو کر193روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 225روپے اور قیمت فروخت227روپے پر بدستور برقرار رہی۔