کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر تیزی۔کے ایس ای100انڈیکس 47100پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا
سرمائے میں5ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ۔48.30فیصدحصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔ایک موقع پر انڈیکس 46900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو محدود پیمانے پر تیزی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس 47100پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا ،مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر48.30فیصدحصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47272پوائنٹس کی نئی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 46900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کوکاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں11.86پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 47123.62پوائنٹس سے بڑھ کر47135.48پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32280.47پوائنٹس سے بڑھ کر 32303.19پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای 30انڈیکس 2.11پوائنٹس کی کمی سے 18814.04پوائنٹس سے کم ہو کر 18811.93پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب82کروڑ33لاکھ97ہزار558روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب73ارب 31کروڑ95لاکھ 95ہزار 297روپے سے گھٹ کر 82کھرب79ارب14کروڑ29لاکھ92ہزار855روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو 12ارب روپے مالیت کے37کروڑ 38ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 11ارب روپے مالیت کے 33کروڑ72لاکھ 98ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر 475کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 224کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،228میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ29لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ94لاکھ ،ازگاررڈن نائن 2کروڑ84لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 2کروڑ12لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑ54لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں29.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 439.00روپے ہو گئی اسی طرح 25.59روپے کے اضافے سے الہ وسایا کے حصص کی قیمت366.84روپے پر جا پہنچی تاہم کولگیٹ پامولیو کا بھائو114.07روپے گھٹ گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت2685.93روپے ہو گئی اسی طرح 53.80روپے کی کمی سے سیفائرفائبر کے حصص کی قیمت 876.20روپے پر آ گئی ۔