بلاول بھٹو جس دن کا پیدا ہوا ہے وہ عدم اعتماد پرہی چل رہا ، اس کو سمجھ ہی نہ آرہی، وہ کیا بیچ رہے ہیں
میری طرف سے تو نواز شریف16فروری سے فارغ ، باقی مجھے نہیں پتا عدالتیں کیا فیصلہ کرتی ہیں
شہباز شریف نے ای سی ایل سے نکالنے کی اپیل نہیں کی اس کا وقت بھی ختم ہو چکا ہے
ہاتھ جوڑ کر اعزاداروں اور مجلسوں سے اپیل کرتا ہوں کہ این سی اوسی کے ایس او پیز پر عمل کیا جائے ،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں ہاتھ جوڑ کر اعزاداروں اور مجلسوں سے اپیل کرتا ہوں کہ این سی اوسی کے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ بلاول بھٹو جس دن کا پیدا ہوا ہے وہ عدم اعتماد پرہی چل رہا ہے، اس کو سمجھ ہی نہ آرہی، وہ کیا بیچ رہے ہیں۔ میری طرف سے تو نواز شریف16فروری سے فارغ ہے باقی مجھے نہیں پتا عدالتیں کیا فیصلہ کرتی ہیں ، اس کا پاسپورٹ 16فروری کو کینسل ہو چکاہے اور شہباز شریف نے ای سی ایل سے نکالنے کی اپیل نہیں کی اس کا وقت بھی ختم ہو چکا ہے۔ نورمقدم کیس میں قاتل کے والدین کو بھی ای سی ایل میں ڈال دیا ،ہم کوروناوائرس کے تحت ہم نے سارے بارڈرز بند کئے ہیں ، پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ96فیصد باڑ لگ چکی ہے ،48فیصد ایران کے ساتھ باڑ لگ چکی ہے اور پاکستان کی فورسز بارڈر پر پوری طرح چوکس ہیں ۔ پاکستان کے اندر انتشار اور خلفشار پیداکرنے کی سازش ہے اس لئے پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات کاخطرہ ہے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں70،80ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں اب وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے کہ نہ ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہو گی اور نہ کسی کو استعمال کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چمن بارڈر افغانستان کے علاقہ میں موجود قائمقام گورنرز نے کھول دیا ہے اور ہماری طرف سے بھی ٹریفک جارہی ہے، آٹھ سے چار بجے تک تذکرہ پر اور آئی ڈی کارڈ پر لوگ گزریں گے لیکن این سی اوسی کی پابندی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اسد عمر سے بات کی ہے کہ ہمیں راولپنڈی کو جمعہ اور اتوار چھٹی قبول نہیں ، ہمیں جمعہ اور ہفتہ کریں، میں چیف سیکرٹری سے بات کروں گا اور امید ہے وہ میری بات مانیں گے، جمعہ اور اتوار کی چھٹی ہمیں قبول نہیں ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کوروناوائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اورکوروناوائرس دنیا میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اپوزیشن کا جو دل کرتا ہے کر لے، میں اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہاتھ آسمان پر لے جائو، پائوں زمین پر لے آئو ، خلاء میں لٹکو، عمران خان ٹکا کر پانچ سال پورے کرے گا اور آپ آئین اور قانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے جو جمہوری سرگرمی کرنا چاہیں آپ کو اس کی اجازت ہے۔ اپوزیشن کو کبھی ، کبھی میں مفت مشورے دیتا ہوں آج بھی مفت مشورہ دے رہا ہوں کہ پاکستان اور اس خطہ میں بین الاقوامی سیاست ہونے جارہی ہے اس لئے یہاں اندرونی سیاست کی گنجائش نہیں ، یہ جلسے ، جلسوسوں سے آگے جانے جارہا ہے اوراس ملک کی معیشت کا سٹینڈ کرنا اوراس ملک کا دنیا میں اصولوں پر زندہ رہنا کہ نہ اپنی سرزمین کسی کو دین گے اور نہ اپنی سرزمین پر کسی کو مداخلت کرنے دیں گے ، یہ وہ نعرہ ہے جو عمران خان نے لگایا ہے ، جس میں امتحان ہے اور جس میں کافی ساری پابندیاں اور دشواریاں ہیں۔ ایک سوال پر شیخ رشیدنے کہا کہ افغان جانیں اور افغانستان جانے ،افغانیوںنے بہتر فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے۔ بطور وزیر داخلہ میرے پاس صرف بارڈر مینجمنٹ ہے ، بارڈر میں کوئی مہاجر نہیں آرہا اور بارڈر میں سب ٹھیک ہے۔