اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے ویکسین کی دوسری ڈوز کیلئے وقفہ کم کردیا۔این سی او سی نے ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا، فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔این سی او سی کے مطابق 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ۔10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لیے ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کارآمد نہیں ہو گا۔