کراچی (ویب ڈیسک)
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں15ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1752ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت800روپے اضافے سے1لاکھ9ہزار100 اوردس گرام سونے کی قیمت686روپے اضافے سے93ہزار536روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1400روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔