کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.90روپے سے گھٹ کر163.85روپے اور قیمت فروخت 164روپے سے گھٹ کر163.95روپے پر آ گئی جبکہ10پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 163.60روپے سے بڑھ کر163.70روپے اور قیمت فروخت1645روپے سے بڑھ کر164.10روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 190.50روپے سے بڑھ کر191.30روپے اور قیمت فروخت192.50روپے سے بڑھ کر193روپے پر آ گئی اسی طرح70پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید224.80روپے سے بڑھ کر225.80روپے اور قیمت فروخت226.80روپے سے بڑھ کر227.50روپے پر جا پہنچی۔