کراچی (ویب ڈیسک)

بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) کے چیئرمین و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا کی قیادت میں میمن برادری کے سینئر بی ایم جینز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ایم جاوید بلوانی کو اتفاقِ رائے سے وائس چیئرمین بی ایم جی منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں زبیر موتی والا اور جاوید بلوانی کے علاوہ سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ایم ثاقب گڈ لک، چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے چھوٹے تاجر مجید میمن، سابق صدور کے سی سی آئی ہارون اگر، یونس ایم بشیر، جنید اسماعیل ماکڈا، سابق سینئر نائب صدر ابراہیم کوسمبی، سابق نائب صدر محمد ادریس میمن، غنی عثمان، رفیق بلوانی، اقبال مانڈویا، رفیق تیلی و دیگر بھی شریک تھے۔چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے نو منتخب وائس چیئرمین بی ایم جی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاوید بلوانی اور دیگر بی ایم جی لیڈر شپ، کے سی سی آئی عہدیداران اور منیجنگ کمیٹی کے ارکان بی ایم جی کی عوامی خدمت کی پالیسی کے تحت غیر معمولی کوششیں جاری رکھیں گے اور پورے پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔جاوید بلوانی نے بطور صدر پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چیئرمین پی ایچ ایم اے، چیئرمین پی ایچ ایم اے انسٹی ٹیوٹ آف نٹ ویئر ٹیکنالوجی، ممبر ایگزیکٹیوکمیٹی ایف پی سی سی آئی، ڈائریکٹر سائٹ لمیٹڈ، صدر سائٹ ایسوسی ایشن، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے بورڈ ممبر، ڈائریکٹر کراچی گارمنٹ سٹی اور ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی کے سی سی آئی کی حیثیت سے بھی خدمات پیش کر چکے ہیں۔