اسلام آباد (ویب ڈیسک)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنہ کی درخواست منظور کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹنگ مشین کے ڈیمو کے لئے 17اگست کو نمائندے کو بلا لیا۔ جبکہ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس17اگست کو طلب کر لیا۔ اجلا س میں وزارت اطلاعات اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندوں کو بھی بلایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ ووٹنگ مشینوں کے حوالہ سے الیکشن کمیشن میں اجلاس بلایا جانا چاہیئے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے17اگست کو اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس الیکشن کمیشن کے کانفرنس ہال میںمنعقد ہو گا۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں موجود خامیوں کے حوالہ سے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔