اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 73 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 136 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4786 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,094,699ہوگئی ہے جن میں سے 983,754مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 73افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح8.09 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔