پابندی کے باعث آٹھویں، نویں اور دسویںمحرم کے جلوس نہیں نکالے جا سکیں گے
سری نگر (ویب ڈیسک)
بھارتی فورسز نے منگل کو سری نگر میں عاشورہ محرم کے جلوس پر حملہ کر کے درجنوں افراد کو زخمی اور بڑی تعداد میں عزاداروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کرونا وائرس کو جواز بنا کر محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ منگل کو سری نگر کے گرو بازار میں8 محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی کوشش کی گئی ۔ کے پی آئی کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری جمعیت نے جلوس پر حملہ کرکے عزاداروں کو زخمی کر دیا بتایا جاتا ہے کہ بڑی تعداد میں عزاداروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ قابل زکر ہے کہ 8 محرم الحرام کے جلوس میں عزاداروں نے کشمیر آزادی کے نعرے لگائے جبکہ انہوں نے ایسے ہی نعروں پر مبنی پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ۔ یاد رہے بھارتی انتظامیہ نے کرونا وائرس کو جواز بنا کر محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے یوم عاشور کے ماتمی جلوس نہیں نکالے جاسکیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر میں روایتی طور پر محرم کی آٹھویں، نویں اور دسویں تاریخ کو بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں جس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ کے پی آئی کے مطابق سری نگر میں محرم کے جلوسوں کو روکنے ے کے لیے حکام نے منگل کو تجارتی مرکز لال چوک اور اس کے اطراف میں پابندیاں عائد کر دیں۔دفعہ 144 کے تحت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں عائد ہیں ۔ محرم الحرام کے جلوس نکالنے پر بھی پابندی ہے۔