ملک بھر میں نویں محرم کو شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالے گئے

وفاقی دارالحکومت میں تعزیہ اور ذوالجناح کا بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوا

علمائے کرام اور ذاکر ین نے حضرت امام حسین کی روشن تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلووں کواجاگر کیا

لاہور محرم الحرام و یوم عاشورہ کافول پروف سکیورٹی پلان ، جلوسوں ومجالس کی 8624کیمروں سے 24/7 نگرانی

اسلا م آباد(ویب  نیوز)

ملک بھر میں نویں محرم کو شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالے گئے،نویں محرم کی مناسبت سے شہدائے کربلا کی یاد میں جمعہ کو وفاقی دارلحکومت میں میں تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے،وفاقی دارالحکومت میں تعزیہ اور ذوالجناح کا بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوا اوراپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا واپس اسی مقا م پر اختتام پذیر ہوا۔کراچی میں نشتر پارک سے مرکزی جلوس نکالا گیا جلوس اپنے روایتی راستوں اولڈ نمائش، صدر، ایمپرس مارکیٹ، ریگل چوک، ایم اے جناح اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا شام کو حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔پشاور میں نویں محرم کا مرکزی جلوس صبح امام بارگاہ حسینیہ ہال، صدر روڈ سے نکالا گیا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کو اپنے آغاز کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ کوہاٹ، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان اور کرم کے اضلاع سے بھی اسی طرح کے جلوس نکالے گئے۔لاہور میں نویں محرم کا مرکزی جلوس پندو سٹریٹ اسلام پورہ سے نکالاگیا جس میں عزاداروں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا،گلگت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصراکبر ڈاک پورہ سے برآمد ہوا، علم اور ذوالجناح کے جلوس امیرجہاندار شاہ Punyal شاہراہ سے گزرتے ہوئے مرکزی جامعہ امامیہ مسجد گلگت پر اختتام پذیر ہوئے۔علمائے کرام اور ذاکر ین نے حضرت امام حسین کی روشن تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلووں کواجاگر کیا ۔عزادار جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے جامع سیکرٹی انتظامات کئے گئے ۔۔

محرم الحرام و یوم عاشورہ کافول پروف سکیورٹی پلان 

لاہورنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محرم الحرام و یوم عاشورہ کے سکیورٹی پلان کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا جائزہ لینے کے لئے آج پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیاـ نویں اوردسویں محرم الحرام کے جلوسوں ومجالس کی 8624کیمروں سے 24/7 نگرانی کی جا رہی ہے ـ محسن نقوی نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیااور ڈیجیٹل وال پر جلوسوں کے روٹس کا معائنہ اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے عمل کا مشاہدہ کیا ـمحسن نقوی نے مانیٹرنگ کے لئے تعینات پولیس کمیونیکیشن آفیسرز اور دیگر محکموں کے عملے سے ملاقات کی اور انہیں مزید محنت سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کیـ وزیر اعلی محسن نقوی کو ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان نے 9ویں اور 10 ویں محرم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ضروری مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کور کیا گیا ہے۔سیف سٹی آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے6500 کیمرے فنکشنل ہیں ـکچھ عرصہ قبل صرف 2000 کیمرے کام کر رہے تھے،اب 6500 کیمرے فنکشنل ہیںـ محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے 1500 مزید کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ 624 سپیشل کیمرے بھی لگائے گئے ہیں ـحکومت عاشورہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے یکسو ہےـانہوں نے کہا کہ نگران صوبائی وزراء عاشورہ محرم کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں ـچیف سیکرٹری اور آئی جی نے آج راولپنڈی کا دورہ کیا ہے اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے ـانہوںنے کہا کہ واسا کو ممکنہ بارش کے پیش نظر الرٹ کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر پانی جمع نہ ہوـمحرم الحرام کے 9 روز خیریت سے گزر گئے ہیں اور انشاء اللہ یوم عاشور بھی پرامن اور خیریت سے گزرے گاـ محسن نقوی نے کہا کہ امام حسین علیہ اسلام نے اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا ہے ـہم سب کو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ کام کرنا ہے اور پرامن فضا کو یقینی بنانا ہے ـانتظامیہ اور پولیس پوری طرح اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہےـچیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، کمشنر لاہور ڈویژن ،سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر اور سیف سٹی اتھارٹی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

#/S