واشنگٹن (ویب ڈیسک)
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے کابل سے امریکی سفارتی عملے اور شہریوں کے انخلا کی کوششوں میں مداخلت نہیں کی۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ دوحہ میں طالبان رہنمائوں اور سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے درمیان ملاقات ہوئی، طالبان کے ساتھ دشمنی والے انداز میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔دوسری جانب میجر جنرل امریکی میرین ولیم ٹیلر نے کہاہے کہ کابل ائیر پورٹ پر آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، کابل ائیر فیلڈ کھلی ہے اور ہمارا ہدف اسے کھلا رکھنا ہے۔ادھر برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں مزید 2500 امریکی فوجی کابل منتقل کیے گئے ہیں۔